جدہ: (دنیا نیوز) سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعہ پر اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا گیا۔
او آئی سی اعلامیے کے مطابق ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں گھناؤنے فعل کے خلاف اقدامات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا اور ضروری اقدامات سے متعلق اجتماعی مؤقف اپنایا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: صدر مملکت کی سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعے کی شدید مذمت
خیال رہے کہ مسلم اور عرب دنیا سمیت دیگر ممالک نے قرآن پاک کی بے حرمتی کے اس واقعے کی شدید مذمت کی ہے جبکہ چند ممالک نے ردعمل میں اپنے سفیروں کو بھی واپس بلا لیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کی سوئیڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعے کی بھرپور مذمت
مختلف ممالک میں خارجہ امور کے دفاتر کی جانب سے سویڈن کے سفیر کو طلب کر کے احتجاج بھی ریکارڈ کروایا گیا، سویڈن کے دارالحکومت سٹاک ہوم کی مسجد کے باہر عید الاضحیٰ کے روز قرآن پاک کی بے حرمتی کا واقعہ پیش آیا تھا۔