مغرب میں اسلاموفوبیا کے واقعات انسانیت کے خلاف ہیں: ایرانی صدر ابراہیم رئیسی

Published On 20 September,2023 04:52 am

نیویارک: (دنیا نیوز) ایران کے صدر ابراہیم رئیسی نے کہا ہے کہ مغرب میں اسلاموفوبیا کے واقعات انسانیت کے خلاف ہیں۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایران کے صدر ابراہیم رئیسی نے کہا ہے کہ مغربی دنیا میں آزادی اظہار کے نام پر مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی شہریوں کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر رہا کیا ہے: ایرانی صدر ابراہیم رئیسی

انہوں نے کہا کہ قرآن مجید میں سب لوگ برابر ہیں، قرآن مجید انسانیت کی بھلائی کا درس دیتا ہے، قرآن تمام انسانوں کے متحد ہونے پر زور دیتا ہے، قرآن میں ہر قسم کے تشدد کی مخالفت کی گئی ہے۔