حماس کے رہنماؤں اور غزہ کے بنیادی ڈھانچے کو ختم کر دیا جائیگا: اسرائیلی آرمی چیف

حماس کے رہنماؤں اور غزہ کے بنیادی ڈھانچے کو ختم کر دیا جائیگا: اسرائیلی آرمی چیف

اسرائیلی آرمی چیف نے کہا کہ ہم قاتلانہ، ظالمانہ اور حیران کن حملوں میں مزید اضافہ کر رہے ہیں، ہم حماس کے حملوں کا ہر ممکن جواب دیں گے، حماس کے جنگجوؤں نے ہمیں ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے۔

لیفٹیننٹ جنرل ہرزی حلوی نے اسرائیلی ڈیفنس فورس کو نئے احکام دے دیئے، انہوں نے کہا کہ میری کمان میں آئی ڈی ایف بڑے مشن کیلئے تیار ہے۔

اسرائیلی آرمی چیف کا کہنا تھا کہ ہم حالت جنگ میں ہیں، اپنی غلطیوں سے سیکھیں گے، غزہ پہلے جیسا دکھائی نہیں دے گا، ہم غزہ کا نقشہ بدل دیں گے۔

لیفٹیننٹ جنرل ہرزی حلوی نے کہا کہ ہم ایسی صورتحال تک پہنچ جائیں گے جہاں غزہ کے رہنما بری طرح مارے جائیں گے اور جو بھی زندہ بچے گا وہ اسرائیلی فوج کی تباہی یاد رکھے گا۔