اسرائیل کے شام پر بھی فضائی حملے، 11 جاں بحق

اسرائیل کے شام پر بھی فضائی حملے، 11 جاں بحق

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق شام کے جنوبی علاقے میں اسرائیل نے گولان کی پہاڑیوں سے فضائی حملے میں فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا اور اسلحہ ڈپو سمیت فضائی دفاعی ریڈار کو تباہ کرنے کا دعویٰ کیا۔

اسرائیلی فوج نے اس جارحیت کا جواز پیش کرتے ہوئے کہا کہ شامی فوج کی جانب سے گولان کی پہاڑیوں کی جانب راکٹ داغا گیا تھا جس کے جواب میں فضائی حملے کیے۔

فضائی حملوں کے باعث شام کے دارالحکومت دمشق اور جنگ سے سب زیادہ متاثرہ شہر حلب کے دو اہم ہوائی اڈوں کے فلائٹ آپریشنل کو معطل کرنا پڑا تھا، اسرائیلی فوج کے حملے میں شام کے 11 فوجی ہلاک ہوئے جن میں 4 افسران بھی شامل ہیں۔