حماس کے آخری کارندے کے مرنے تک جنگ جاری رہے گی، اسرائیلی وزیر اعظم

حماس کے آخری کارندے کے مرنے تک جنگ جاری رہے گی، اسرائیلی وزیر اعظم

پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے کہا کہ حماس انسانیت کا دشمن ہے، آنے والے دنوں میں حملوں میں مزید جدت لائیں گے، زمینی حملہ جنگ کی دوسری سٹیج ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ فرانس، برطانیہ، اٹلی سمیت ساری دنیا ہمارے ساتھ ہے، غزہ کے رہائشی وہاں سے نکل کر دوسرے علاقوں کا رخ کریں، حماس کے خاتمے تک جنگ جاری رہے گی، حماس فوری طور پر اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کر دے۔