سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کا حماس اور اسرائیل سے یرغمالیوں کو رہا کرنے کا مطالبہ

Published On 30 October,2023 04:30 am

نیویارک: (دنیا نیوز) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے حماس اور اسرائیل سے یرغمالیوں کو رہا کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیوگوتریس نے غزہ میں انسانی بنیادوں پر جنگ بندی اور یرغمالیوں کو رہا کیا جائے، غزہ کے متاثرین کو جنگ بندی اور فوری امداد کی ضرورت ہے، دونوں اطراف سے یرغمالیوں کو غیر مشروط طور پر رہا کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: حماس اسرائیل کے ساتھ قیدیوں کے فوری تبادلے کیلئے تیار

دوسری جانب غزہ میں فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ کے سربراہ یحییٰ سنور نے کہا ہے کہ اسرائیل کیساتھ فوری قیدیوں کے تبادلے کیلئے تیار ہیں، معاہدے میں اسرائیلی قیدیوں کے بدلے فلسطینی قیدیوں کی رہائی یقینی بنائی جائے گی۔