تل ابیب: (دنیا نیوز) امریکی وزیر خارجہ نے فلسطینی عوام سے ان کا پیدائشی حق چھین لیا، انٹونی بلنکن نے صیہونیوں کو مقبوضہ علاقے کا مالک قرار دے دیا ہے۔
اسرائیلی وزیر اعظم سے ملاقات کے بعد نیوز کانفرنس کرتے ہوئے امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا کہ اسرائیل اور فلسطین کے درمیان امن کا واحد حل دو ریاستی قیام ہے، غزہ کی پٹی میں داخل ہونے والی انسانی امداد کافی نہیں ہے۔
امریکی وزیر خارجہ نے اسرائیل سے عام شہریوں کو نشانہ نہ بنانے کا مطالبہ بھی کر دیا اور کہا کہ اسرائیل حماس جنگ کو پورے خطے میں پھیلنے سے روکنا امریکہ کا بنیادی ہدف ہے۔
انٹونی بلنکن کا کہنا تھا کہ اسرائیلی وزیر اعظم سے ملاقات میں شہریوں کے تحفظ پر زور دیا ہے، غزہ میں جنگ بندی وقت کی ضرورت ہے، حماس اپنی دہشتگردانہ کارروائیاں بند کرے۔