الشفا ہسپتال پر حملہ ٹھوس شواہد کی بنا پر کیا: اسرائیلی وزیراعظم

الشفا ہسپتال پر حملہ ٹھوس شواہد کی بنا پر کیا: اسرائیلی وزیراعظم

امریکی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے اسرائیلی وزیراعظم نے کہا کہ اسرائیلی فوج کے پہنچنے سے پہلے حماس رہنما الشفا ہسپتال سے نکل گئے، غزہ پر قبضے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

نیتن یاہو کا مزید کہنا تھا کہ انٹیلی جنس کی اطلاعات تھیں کے حماس نے ہسپتال کے نیچے دفتر قائم کر رکھا ہے، الشفا ہسپتال میں چند اسرائیلی یرغمالی بھی قید تھے۔