اوٹاوا: (دنیا نیوز) کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا ہے کہ معصوم اور نہتے لوگ جانیں کھو رہے ہیں، ہسپتال کی صورتحال دیکھ کر بہت افسوس ہوتا ہے، غزہ میں فوری جنگ بندی کی جائے۔
اپنے ایک بیان میں کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا کہ جنگ کے بھی کچھ اصول ہوتے ہیں، اسرائیلی حکومت زیادہ سے زیادہ تحمل کا مظاہرہ کرے، سکولوں، عبادت گاہوں، پناہ گزین کیمپوں اور رہائشی عمارتوں پر بمباری بند ہونی چاہیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ انصاف کی قیمت فلسطینیوں کے مسلسل مصائب نہیں ہوسکتی، تمام انسانی جانیں برابر کی اہمیت رکھتی ہیں، غزہ میں جاری جارحیت فوری طور پر بند کی جائے۔