غزہ: (دنیا نیوز) عارضی جنگ بندی کے آخری روز حماس نے مزید 2 یرغمالیوں کو رہا کر کے اسرائیلی حکام کے حوالے کر دیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ کی جانب سے رہائی پانے والے دونوں یرغمالی روسی شہری ہیں، رہا ہونیوالے یرغمالیوں کو ریڈ کراس کے حوالے کیا گیا جہاں سے انہیں اسرائیل منتقل کردیا گیا۔
واضح رہے کہ کئی روز کی بمباری کے بعد چند روز قبل اسرائیل اور حماس نے 4 روز کی عارضی جنگ بندی کا اعلان کیا تھا، عارضی جنگ بندی کا وقت ختم ہونے کے بعد مزید 2 دن کی توسیع کر دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیلی فوج نے جنین کیمپ کے قریب 2 فلسطینی بچوں کو شہید کر دیا: عرب میڈیا
مغربی طاقتوں کی ایما پر اسرائیل نے محصور غزہ پر 44 روز تک حملے جاری رکھے، وحشیانہ بمباری میں 14 ہزار 500 سے زائد فلسطینی شہید ہوئے جن میں بچوں اور عورتوں کی کثیر تعداد شامل ہے۔