لندن: (دنیا نیوز) برطانوی وزارت داخلہ نے غیر ملکی طلبہ کو اپنے اہلخانہ کو برطانیہ میں لانے سے روک دیا۔
وزٹ ویزا قوانین میں ترمیم کے بعد یکم جنوری 2024 سے برطانوی سٹوڈنٹ ویزا کے قوانین میں بھی تبدیلیاں کی گئی ہیں۔
نئے قوانین کے مطابق بین الاقوامی طلبہ اب اپنے انحصاری پارٹنر یا بچوں کو برطانیہ نہیں لا سکیں گے جب تک کہ وہ پی ایچ ڈی یا پوسٹ گریجویٹ ریسرچ پروگرام میں داخلہ نہ لے لیں۔
— Home Office (@ukhomeoffice) January 1, 2024
برطانوی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ہم امیگریشن میں فیصلہ کن کمی کے لیے پوری طرح پرعزم ہیں، آج سے نئے بیرون ملک مقیم طلبہ اپنے خاندان کے افراد کو برطانیہ نہیں لا سکیں گے۔
برطانوی وزارت داخلہ نے کہا کہ پوسٹ گریجویٹ ریسرچ یا حکومت کی طرف سے فنڈڈ سکالرشپس کے طلبہ اس پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے۔
طلبہ کو دھچکا
برطانوی حکومت کے فیصلے سے ان طلبہ کو دھچکا پہنچا جو اپنے والدین یا شریک حیات کو عارضی طور پر برطانیہ بلاتے تھے۔
اگرچہ برطانوی ہوم افس نے اپنے بیان میں یہ نہیں بتایا کہ پابندی کیوں لگائی گئی ہے تاہم ماضی میں پاکستانیوں سمیت کئی ممالک کے طلبہ اپنے شریک حیات کو برطانیہ بلا کر وہاں پر والدین بن چکے ہیں۔
اس صورت حال کی بدولت ان کی اولاد کو برطانوی شہریت مل جاتی تھی اور والدین کو وہاں رہنے کا حق مل جاتا تھا۔