او آئی سی کا غزہ میں غیر مشروط جنگ بندی کا مطالبہ

Published On 26 February,2024 05:45 pm

استنبول: (دنیا نیوز) اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی ) نے ایک بار پھر غزہ میں غیر مشروط جنگ بندی کا مطالبہ کردیا۔

ترکیہ میں اسلامی تعاون تنظیم کے وزرائے اطلاعات کے اجلاس میں مسلم ممالک کے نمائندگان نے غزہ میں اسرائیلی فوج کی جانب سے قتل عام کی شدید مذمت کی اور غزہ میں غیرمشروط جنگ بندی کا مطالبہ کردیا۔

او آئی سی اعلامیے کے مطابق فلسطینی ریاست کا قیام وقت کی اہم ضرورت ہے، خطے میں امن وسلامتی کا واحد راستہ فلسطینی عوام کے حقوق کا تحفظ ہے، مشرقی بیت المقدس کیساتھ فلسطینی ریاست کا قیام امن کاواحدراستہ ہے۔ 







×

آپ کی رائے

کیا چھوٹے صوبوں کا قیام پاکستان میں بہتر حکمرانی اور ترقی کے لیے ضروری ہے