چین میں مسافر بس کو حادثہ، 14 افراد ہلاک، 37 زخمی

Published On 20 March,2024 09:44 am

بیجنگ: (ویب ڈیسک ) چین میں مسافر بس کے حادثے میں 14 افراد ہلاک اور 37 زخمی ہو گئے۔

خبررساں ادارے کے مطابق حادثہ چین کے شمالی صوبے شانزی میں پیش آیا جہاں ایک مسافر بس سرنگ کی دیوار سے ٹکرا گئی ،جس کے نتیجے میں 14 افراد ہلاک اور 37 زخمی ہو ئے ۔

مقامی حکام کا کہنا ہے کہ زخمی افراد کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔