دمشق: (دنیا نیوز) اسرائیل کا شام کے دارالحکومت دمشق میں ایرانی قونصل خانے اور سفیر کی رہائش گاہ پر حملہ ، 8 افراد جاں بحق ہو گئے۔
عرب میڈیا کے مطابق حملے میں پاسداران انقلاب کے اہم کمانڈر اور سفیر کی ہلاکت کا خدشہ ہے ، حملے کا ہدف لبنان میں پاسداران انقلاب کا کمانڈر محمد رضا زاہدی ہوسکتے ہیں۔
ایرانی ذرائع ابلاغ نے یہ بھی بتایا ہے کہ دمشق میں ہونے والے حملوں میں ملحقہ عمارت مکمل طور پر تباہ ہو گئی ہے تاہم سفیر حسین اکبری اور ان کے اہل خانہ کو اسرائیلی حملے میں کوئی نقصان نہیں پہنچا۔
ایرانی سفارت خانے سے متصل عمارت میزائل کا نشانہ بننے کے بعد ملبے کے ڈھیر میں تبدیل ہو گئی۔