نئی دہلی: (ویب ڈیسک) کانگریس رہنما راہول گاندھی کا انتخابات میں مودی سرکار پر میچ فکسنگ کا الزام لگا دیا۔
کانگریس رہنما راہول گاندھی نے کہا کہ انتخابی میچ شروع ہونے سے پہلے ہی اپوزیشن کے دو کھلاڑیوں کو گرفتار کر لیاگیا، وزیر اعظم نریندر مودی مٹھی بھر ارب پتیوں کی مدد سے لوک سبھا الیکشن کا میچ فکس کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کو انتخابات سے قبل لیول پلیئنگ فیلڈ سے محروم کیا جارہا ہے ، مودی سرکار انتخابات سے قبل میچ فکسنگ کر کے دوبارہ اقتدار میں آنے کے لئے راہ ہموار کر رہی ہے۔
انکم ٹیکس اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے اپوزیشن کو دبانے کی کوشش کی جاری ہے ، یہ کوئی عام انتخاب نہیں ہے بلکہ آئین، جمہوریت کو بچانے کی لڑائی ہے ، اگر عوام نے انصاف کے ساتھ ووٹ نہیں دیا تو میچ فکسر جیت جائے گا۔