مکہ مکرمہ: (ویب ڈیسک ) سعودی عرب حج کے لیے آئی 30 سالہ نائیجرین خاتون کے ہاں مکہ مکرمہ میں صحت مند بچے کی پیدائش ہوئی ہے۔
سعودی میڈیا کے مطابق نائیجیرین خاتون عازمِ حج کے یہاں ہونے والی بچے کی پیدائش اس سال حج سیزن میں ہونے والی پہلی ولادت ہے۔
مکہ مکرمہ کے میٹرنٹی اینڈ چلڈرن ہسپتال میں پیدا ہونے والے نومولود بچے کا نام محمد رکھا گیا ہے۔
اگرچہ نو زائیدہ بچے کی پیدائش قبل از وقت ہونے کی وجہ سے اسے خصوصی نگہداشت کے یونٹ میں رکھا گیا ہے تاہم ماں اور بچہ دونوں صحت مند ہیں۔
بچے کو جنم دینے والی نائیجیرین عازمِ حج خاتون نے غیر معمولی دیکھ بھال اور مدد پر ہسپتال اور اس کے عملے کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کو سراہا۔