امریکا اور چین نیوکلیئر ہتھیاروں پر بات چیت کیلئے رضا مند

امریکا اور چین نیوکلیئر ہتھیاروں پر بات چیت کیلئے رضا مند

غیرملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق گزشتہ 5 سال میں پہلی بار امریکا اور چین نے نیوکلیئر ہتھیاروں پر گفتگو کرنے کی حامی بھری ہے، اس حوالے سے دونوں عالمی قوتوں کے وفود آئندہ مارچ میں جوہری ہتھیاروں کی روک تھام پر بات چیت کریں گے۔

عالمی میڈیا نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ امریکا کو تائیوان کیخلاف چین کی طرف سے جوہری ہتھیاروں کے استعمال کا خدشہ ہے جبکہ چین نے تائیوان کیخلاف ایٹمی ہتھیاروں کے استعمال سے صاف انکار کرتے ہوئے امریکا کو واضح پیغام دے دیا ہے۔