روس کے یوکرین کے 5 شہروں میں میزائل حملے، 31 افراد ہلاک

روس کے یوکرین کے 5 شہروں میں میزائل حملے، 31 افراد ہلاک

روسی حکام نے دعویٰ کیا کہ ان کی افواج نے یوکرین میں دفاعی صنتعوں اور ہوائی اڈوں کو نشانہ بنایا، حکام نے اس کارروائی میں شہریوں کے جانی نقصان کو بے بنیاد اور جھوٹا قرار دیدیا۔

دوسری جانب یوکرینی صدر ولودیمیر زیلنسکی نے الزام عائد کیا کہ روس نے بچوں کے ہسپتال کو نشانہ بنایا اور مختلف مقامات پر 40 سے زیادہ میزائل حملے کیے۔

یاد رہے کہ یوکرین نے گزشتہ روز روس میں اسلحے کے گودام پر میزائل حملے کرکے انھیں تباہ کردیا تھا جس میں روسی فوج کا اسلحہ بڑی تعداد میں تباہ ہوگیا تھا جس پر روس نے دھمکی دی تھی کہ یوکرین کو اپنی اس غلطی کا بڑا خمیازہ بھرنا پڑے گا۔