فلسطین میں امن تک نیٹو کی اسرائیل کیساتھ تعاون کی کوششیں قبول نہیں : ترکیہ

فلسطین میں امن تک نیٹو کی اسرائیل کیساتھ  تعاون کی کوششیں قبول نہیں : ترکیہ

میڈیا رپورٹس کے مطابق نیٹو سربراہی اجلاس کے موقع پر واشنگٹن میں نیوز کانفرنس میں ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا کہ ترکیہ روس یوکرین جنگ کے خاتمے کے لیے سفارتی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔

ان کاکہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں نیٹو اتحادیوں کے درمیان تعاون ضروری ہے۔

صدررجب طیب نے کہا کہ ایف 16 طیاروں کی خریداری کے معاملے پر امریکی صدر نے 3 سے 4 ہفتوں میں معاملہ حل کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

ترک صدر نے مزید کہا کہ ہمارا مقصد شنگھائی تعاون تنظیم کا مستقل رکن بننا ہے، شام سے تعلقات کی بحالی کے لیے ترک وزیرِ خارجہ کو شامی صدر سے ملنےکے لیے کہا ہے۔