بنگلہ دیشی فوج کا آج سے کرفیواٹھانے اور تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان

Published On 06 August,2024 10:58 am

ڈھاکہ : (ویب ڈیسک ) بنگلہ دیش کی فوج نے آج سے کرفیو اٹھانے اور تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان کر دیا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق بنگلہ دیش میں آج صبح سکول کھل گئے ہیں تاہم کلاس رومز خالی ہیں۔

واضح رہے کہ بنگلہ دیش میں کوٹا سسٹم کے خلاف ایک ماہ سے جاری مظاہروں میں 300افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں ، ملک بھر میں غیر معینہ مدت کے لیے کرفیو نافذ کیا گیا تھا، انٹرنیٹ ، ریلوے سروسز غیر معینہ مدت کے لیے معطل اور گارمنٹ فیکٹریاں بھی بند تھیں۔

یاد رہے کہ طلبہ کے احتجاج اور شدید عوامی دباؤ کے بعد گزشتہ روز وزیرِ اعظم شیخ حسینہ واجد نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

وہ آرمی چیف کی جانب سے دی گئی ڈیڈ لائن سے قبل مستعفی ہوکر بھارتی دارالحکومت بھارت پہنچ چکی ہیں۔