مقبوضہ کشمیر میں جھڑپ کے دوران 2بھارتی فوجی ہلاک ،4زخمی

مقبوضہ کشمیر میں جھڑپ کے دوران 2بھارتی فوجی ہلاک ،4زخمی

بھارتی میڈیا کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے ایک جنگل میں بھارتی فوج کی ٹیم سرچ آپریشن کے لیے پہنچی تو مسلح افراد نے فائرنگ کردی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ بھارتی فوج اس اچانک اور غیر متوقع جوابی حملے کے لیے تیار نہیں تھی اور سنبھل نہ پائی، مزید نفری طلب کی گئی جس نے زخمی اہلکاروں کو ہسپتال منتقل کیا گیا،دوران علاج دو بھارتی فوجیوں نے دم توڑ دیا جب کہ 4 کی حالت نازک ہے۔

علاوہ ازیں دو طرفہ فائرنگ کی زد میں آکر 2 شہریوں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔

دریں اثنا مسلح افراد جاتے ہوئے بھارتی فوج کا اسلحہ بھی ساتھ لے گئے، دوسری جانب علاقے کو کلیئر کرانے کے لیے بھارتی فوج کی تازہ کمک پہنچا دی گئی اور تاحال جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔