سعودی و ایرانی وزرائے خارجہ کا ٹیلیفونک رابطہ، غزہ پرتبادلہ خیال

سعودی و ایرانی وزرائے خارجہ کا ٹیلیفونک رابطہ، غزہ پرتبادلہ خیال

سعودی میڈیا کے مطابق دونوں ملکوں کے وزرائے خارجہ نے غزہ کی صورتِ حال پر تبادلۂ خیال کیا ہے۔

اس موقع پر دونوں رہنماؤں کے درمیان دو طرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ پر تبادلۂ خیال بھی ہوا۔

سعودی میڈیا کا کہنا ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان ہم آہنگی اور مشاورت جاری رکھنے کی اہمیت پر گفتگو بھی ہوئی۔

خیال رہے کہ دونوں وزرائے خارجہ کے درمیان یہ رابطہ خطے میں انتہا کو چھو رہی کشیدگی کے دوران ہوا ہے۔