یوکرینی صدر کی یورپی ممالک سے مدد کی اپیل

یوکرینی صدر کی یورپی ممالک سے مدد کی اپیل

ان کا کہنا تھا کہ روس نے یوکرین پر 100 سے زائد میزائل اور تقریباً 100 ڈرونز سے حملہ کیا جن میں سے کئی حملے مغربی علاقوں میں کیے گئے جو پڑوسی ممالک کے قریب ہیں۔

ولادومیر زیلنسکی نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں کہا کہ اگر ہمارے یورپی ہمسایوں کی فضائیہ ہمارے ایف-16 طیاروں اور فضائی دفاعی نظام کے ساتھ مل کر کام کرے تو ہم یوکرین کے مختلف علاقوں میں زیادہ سے زیادہ جانیں بچا سکتے ہیں۔

زیلنسکی نے اپنے اتحادیوں سے ایک بار پھر مطالبہ کیا کہ وہ طویل فاصلے تک مار کرنے والے ہتھیاروں کے استعمال پر عائد پابندیاں ختم کریں، جنہیں یوکرین روسی علاقے میں گہرائی تک حملے کرنے کےلیے استعمال کرنا چاہتا ہے۔