کابل: اٹارنی جنرل آفس کے قریب خودکش دھماکہ، 6 افراد جاں بحق، 13 زخمی

کابل: اٹارنی جنرل آفس کے قریب خودکش دھماکہ، 6 افراد جاں بحق، 13 زخمی

غیر ملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق دھماکہ مرکزی شاہراہ پر اٹارنی جنرل کے دفتر کے نزیک ہوا، دھماکہ مقامی وقت کے مطابق شام 4بج کر15 منٹ پر ہوا۔

افغان وزارت داخلہ کے ترجمان عبدالمتین نے کابل میں دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ دھماکے کی نوعیت اور نقصانات کا تعین کیا جا رہا ہے۔