غزہ: (دنیا نیوز) اسرائیلی فوج کے غزہ میں حملے جاری ، گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 38 فلسطینی شہید جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔
عرب میڈیا کے مطابق وسطی غزہ کے بوریج کیمپ پر بمباری سے 7 فلسطینی شہید جبکہ کئی ملبے تلےپھنس گئے، غزہ سٹی میں اسرائیلی فوج کی گولی باری میں ایک فلسطینی شہید ہوگیا۔
مغربی کنارے سے اسرائیلی فوج نے معصوم بچے سمیت 30 نوجوانوں کو گرفتار کر لیا، غزہ کی پٹی اور مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی حملوں میں 11ہزار سے زائد طلباء شہید ہو چکے ہیں۔
عرب میڈیا کے مطابق حملوں میں 41 ہزار252 فلسطینی شہید جبکہ 95 ہزار 497 افراد زخمی ہوچکے ہیں۔