جو بائیڈن کا امریکی فوج کو اسرائیل کے دفاع کا حکم

Published On 01 October,2024 10:50 pm

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی صدر جوبائیڈن نے امریکی فوج کو اسرائیل کے دفاع کا حکم دے دیا۔

ایران کی جانب سے اسرائیل پر حملے کے بعد امریکی صدر نے وائٹ ہاؤس میں سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب کیا، اجلاس میں ایران کے اسرائیل پر حملےکی صورت میں تیاریوں پر غور کیا جا رہا ہے۔

امریکی صدر جو بائیڈن کہا کہ امریکا ایرانی میزائل حملوں کے خلاف دفاع اور خطے میں امریکی فوج کے تحفظ کے لیے اسرائیل کی مدد کے لیے تیار ہے، اجلاس میں نائب صدر کاملہ ہیرس بھی موجود ہیں، بائیڈن نے امریکی فوج کو اسرائیل آنے والے ایرانی میزائلوں کو مار گرانے کا حکم دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایران کا اسرائیل پر بیلسٹک، ڈرونز اور کروز میزائلوں سے حملہ

دوسری جانب پاسداران انقلاب کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ حماس کے سربراہ اسمٰعیل ہنیہ، حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ اور پاسداران انقلاب کے کمانڈر نلفروشان کی شہادت کا بدلہ لینے کے لیے ہم نے اسرائیل کو نشانہ بنایا ہے۔

واضح رہے کہ امریکی میڈیا کی جانب سے دعویٰ کیا جارہا تھا کہ ایران آئندہ 12 گھنٹوں میں اسرائیل پر حملہ کرسکتا ہے، امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے اپنے اسرائیل میں امریکی سفارتکاروں کو بم شیلٹر کے قریب رہنے کا حکم دے دیا گیا۔