چین کی تائیوان میں علیحدگی پسندوں کو وارننگ

Published On 17 October,2024 07:06 am

بیجنگ: (دنیا نیوز) چین نے تائیوان میں علیحدگی پسندوں کو وارننگ دیدی۔

ترجمان چین تائیون امور نے کہاکہ چین تائیوان پر طاقت کے استعمال کو نظر انداز نہیں کر سکتا، تائیوان کے معاملے پر بیرونی مداخلت جاری ہے۔

انہوں نے واضح طور پر پیغام دیا ہے کہ تائیوان چین کا حصہ ہے۔