تہران: (دنیا نیوز) ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے کہا کہ حماس، حزب اللہ اور یمنی حوثی ایران کے ماتحت نہیں ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایرانی سپریم لیڈر نے کہا کہ اسرائیل غزہ میں اپنے مقاصد حاصل نہیں کر سکا، امریکا ،اسرائیل اور شام کے پڑوسی ملک نے بشار الاسد کی حکومت گرائی۔
انہوں نے کہا کہ شامی نوجوان نئی حکومت کو تسلیم نہیں کریں گے، شامی نوجوان اسرائیل کو شامی سرزمین سے باہر دھکیل دیں گے۔