ترکیہ: فیکٹری میں دھماکے سے 12 مزدور جاں بحق

Published On 24 December,2024 05:15 pm

انقرہ: (دنیا نیوز) ترکیہ کی ایک فیکٹری میں دھماکا خیز مواد پھٹنے سے 12 مزدور جاں بحق ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترکیہ کے صوبے بالک ایسر کی تحصیل قیصری میں دھماکہ خیز مواد بنانے والی فیکٹری میں دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 12 مزدور جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق مقامی حکام نے بتایا کہ فیکٹری کے اندر اب کوئی ملازم نہیں ہے جبکہ دھماکے کے بعد لگنے والی آگ بھجا دی گئی ہے۔

ترک وزیر داخلہ نے اپنے بیان میں کہا کہ دھماکے کی وجوہات تاحال سامنے نہیں آئیں تاہم اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔