امریکی صدر جو بائیڈن نے جاتے ہوئے مزید5 قیدیوں کو معاف کر دیا

Published On 19 January,2025 09:32 pm

واشنگٹن :(دنیا نیوز) امریکی صدر جو بائیڈن نے جاتے ہوئے مزید5 قیدیوں کو معاف کر دیا۔

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن نے 2ملزموں کی سزاؤں میں بھی کمی کا اعلان کیا، معافی پانے والوں میں شہری حقوق کے حامی افراد شامل ہیں۔

رپورٹس میں بتایا گیا کہ امریکی میڈیا امریکا لوگوں کو دوسرا موقع دینے کے وعدے پر بنا ہے،امریکی صدر بائیڈن امریکی تاریخ میں سب سے زیادہ معافیاں جاری کر کے اس وعدے پر عمل کیا۔

واضح رہے ڈاکٹر عافیہ صدیقی نے بھی گزشتہ روز بائیڈن سے صدارتی معافی کی اپیل کی تھی۔