اسرائیل نے3 قیدیوں کی رہائی کے بدلے 183 فلسطینیوں کو آزادی کا پروانہ تھما دیا

اسرائیل نے3 قیدیوں کی رہائی کے بدلے 183 فلسطینیوں کو آزادی کا پروانہ تھما دیا

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس نے تین 3 اسرائیلی قیدیوں کو دیر البلاح سے رہا کیا ، اسرائیلی قیدیوں میں56 سالہ اوہاد بن ایمی، 52 سالہ ایلی شرابی اور 34 سالہ اور لیوی شامل تھے جنہیں خصوصی طور پر بنائے گئے سٹیج پر لایا گیا اور اس کے بعد انہیں ریڈ کراس کی کمیٹی کے سپرد کیا گیا۔

رپورٹس میں بتایا گیا کہ اسرائیل نے بھی جیلوں میں قید 183 فلسطینی قیدیوں کو رہا کردیا جن میں 18 ایسے قیدی شامل ہیں جو عمر قید اور 54 لمبی قید کی سزا کاٹ رہے تھے، مقبوضہ مغربی کنارے پہنچنے پر فلسطینی قیدیوں کا والہانہ استقبال کیا گیا اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں۔