بیروت: (دنیا نیوز) لبنان کے صدر جوزف عون نے مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کے ہتھیاروں کو حکومتی تحویل میں لینے کا اعلان کر دیا۔
لبنان کے صدر جوزف عون نے کہا ریاستی کنٹرول سے باہر ہتھیاروں کی موجودگی ناقابل قبول ہے، ہتھیاروں کی تحویل سے متعلق حزب اللہ سے مذاکرات کئے جائیں گے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ تنظیم کے کارکن لبنانی فوج میں شامل ہو سکتے ہیں۔