ممبئی: (دنیا نیوز) مودی سرکار کی مسلم دشمنی کھل کر عیاں،،بھارتی حکومت نے اتراکھنڈ میں 170 مدارس بند کر دیئے۔
بھارتی اقدام سے ہزاروں طلبہ تعلیم سے محروم ہوگئے، 170 مدارس میں سے 129 مدارس میں تدریس کا سلسلہ فوری طور پر معطل ہوگیا۔
مسلم رہنماؤں اور سول رائٹس تنظیموں نے بی جے پی پر شدید تنقید کی، اقدام کو فرقہ ورانہ سیاست کا حصہ قرار دیدیا۔