واشنگٹن: (دنیا نیوز) ٹرمپ انتظامیہ نے آئی آر ایس کو ہارورڈ یونیورسٹی کا ٹیکس استثنیٰ ختم کرنے کا حکم دے دیا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ہارورڈ یونیورسٹی کی 2ارب ڈالر سے زائد وفاقی گرانٹ منجمد کر چکے ہیں، واضح رہے کہ ہارورڈ یونیورسٹی نے انتظامی امورمیں ٹرمپ انتظامیہ کے احکامات ماننے سے انکار کیا تھا۔
یاد رہے کہ ترجمان وائٹ ہاؤس نے بھی ہارورڈ کو کالج کیمپس میں یہودی امریکی طلبہ کے خلاف یہود دشمنی پر بھی معافی مانگنے کیلئے کہا تھا، اس کے ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی واضح کیا تھا کہ صدر ٹرمپ نے ہارورڈ یونیورسٹی کا ٹیکس استثنیٰ ختم کرنے کا اشارہ دیا۔