راس عیسیٰ : (دنیا نیوز) امریکی جنگی طیاروں نے یمن میں مختلف مقامات پر حملے کئے۔
امریکی جنگی طیاروں نے راس عیسیٰ بندرگاہ پر دوبارہ بمباری کردی، 13 مقامات کو نشانہ بنایا گیا، 3 شہری جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوگئے۔
امریکی بمباری سے متعدد رہائشی عمارتیں زمین بوس ہوگئیں، یو این کے سیکرٹری جنرل نے یمنی پورٹ پر امریکی حملے پر تشویش کا اظہار کیا۔