واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی صدر نے پہلگام واقعہ کے بعد نریندر مودی کو فون کیا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مقبوضہ کشمیر میں سیاحوں پر ہونے والے حملے کی مذمت کی، مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کیلئے بھارت کو مکمل حمایت کی یقین دہانی کرائی۔
امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے متاثرین کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا، چین نے بھی مقبوضہ جموں کشمیر کے علاقے پہلگام حملے کی مذمت کی، چینی وزارت خارجہ نے متاثرین کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ ہم ہر قسم کی دہشت گردی کی سختی سے مخالفت کرتے ہیں۔
سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے بھی حملے کی شدید مذمت کی، دہشت گردانہ حملے کے متاثرین سے اظہار افسوس کیا، اماراتی وزارت خارجہ نے متاثرین سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔