پاکستانی فضائی حدود کی بندش، مزید 1100 سے زائد بھارتی پروازیں متاثر، 600 کروڑ کا نقصان

Published On 05 May,2025 02:49 am

ممبئی: (دنیا نیوز) بھارتی پروازوں کیلئے پاکستانی فضائی حدود کی بندش سے مزید 1100 سے زائد بھارتی پروازیں متاثر ہوئیں۔

بھارتی ایئر لائنز کو 600 کروڑ سے زائد کا نقصان اٹھانا پڑ گیا، بھارتی طیارے آدھے بھارت سے ہوکر بحیرہ عرب سے گزرنے پر مجبور ہونے لگے، امرتسر، دہلی، احمد آباد، بنگلور سمیت دیگر شہروں سے جانے والی بھارت کی تمام ایئر لائنز کو شدید مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑ رہا۔

امریکا، یورپ، برطانیہ کی بھارتی پروازوں کا روٹ تبدیل ہوگیا، ،فلائٹس کے عملے کی بھی یورپ میں تبدیلی، دو بار لینڈنگ اور ری فیولنگ سے ایئرپورٹ چارجز کی مد میں بھی بھاری نقصان ہونے لگے۔

مسافروں کو پروازیں منسوخ ہونے پر ریفنڈ ملنے میں بھی دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ،بھارتی مسافر بھارتی ایئر لائنز کی جگہ دیگر ملکوں کی فلائٹس کو ترجیح دینے لگے۔