پاک بھارت کشیدگی، ایرانی وزیر خارجہ کل پاکستان آئیں گے

Published On 04 May,2025 02:30 pm

اسلام آباد، تہران (دنیا نیوز) ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی پاک بھارت کشیدگی میں کمی کیلئے کل پاکستان کا دورہ کریں گے۔

ترجمان ایرانی وزارت خارجہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ وزیر خارجہ عباس عراقچی ممکنہ طور پر کل پاکستان کا دورہ کریں گے، وہ پاکستان میں اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے اور پہلگام فالز فلیگ آپریشن کے بعد کی صورت حال پر تبادلہ خیال کریں گے۔

ایرانی وزیر خارجہ کے ساتھ ایک اعلیٰ سطح کا وفد ہوگا، وہ وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے بھی ملاقات کریں گے، وہ پاکستانی حکام کی موجودہ صورتحال پر تجاویز لیں گے جس کے بعد ان کے بھارت جانے کا بھی امکان ہے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل ایران نے پاکستان اور بھارت کے درمیان ثالثی کی پیشکش کی تھی، ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ایران خطے میں امن قائم کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کرے گا۔