نئی دہلی: (دنیا نیوز) ہلاک بھارتی فوجیوں کی نعشوں پر ووٹ لینے کا مودی کا کھیل بے نقاب ہوگیا۔
ذرائع کے مطابق ٹی وی پروگرام میں کانگریس رہنما کی جانب سے مودی کی تقریر کا ویڈیو کلپ چلا کر مودی اور بھارتی میڈیا کے منہ پر طمانچہ رسید کر دیا گیا۔
بھارتی جنتا پارٹی (بی جے پی) کی آلہ کار پروگرام اینکر مودی کا دفاع کرتی رہی مگر ناکام رہی، کانگریسی رہنما کی جانب سے ویڈیو چلاتے ہی اینکرپرسن کو سانپ سونگھ گیا، ویڈیو میں مودی کی جانب سے پلوامہ کے شہدا کو ہتھیار بنا کر ووٹ کی اپیل کرتے سنا گیا جس سے مودی کا گھناؤنا چہرہ بھارت سمیت دنیا کے سامنے بے نقاب ہوگیا۔
سیاسی ماہرین کا کہنا ہے کہ مودی سرکار کا اپنے ہلاک فوجی جوانوں کے نام پر سیاست کا گندا کھیل منظر عام پر آچکا ہے، مودی بھارتی قوم کے جذبات بھڑکا کر سیاست کا دھندہ کرتا ہے۔
سیاسی تجزیہ کار نے کہا کہ ٹاک شو میں موجود اینکر اور وزرا کے چہروں پر سوالیہ نشان دیکھنے لائق تھے۔