نئی دہلی: (دنیا نیوز) رافیل طیارے کے بارے میں سوال پر بھارتی ڈی جی ایئر آپریشن نے گول مول اعتراف کر لیا۔
بھارتی فوج کے ڈی جی ایم او اور بھارتی فضائیہ کے ڈی جی ایئرآپریشن ایئر مارشل اے کے بھارتی نے نیوز بریفنگ دی، بھارتی فضائیہ کے ڈی جی ایئرآپریشن نے اعتراف کیا کہ جنگ میں نقصانات تو ہوتے ہیں۔
رافیل طیارے گرائے جانے سے متعلق سوال پر بھارتی ڈی جی ایئرآپریشن نے گول مول جواب دیا کہ جنگ میں کتنا نقصان ہوا، ابھی تفصیلات نہیں بتاسکتے۔
بھارتی فوج کے ڈی جی ایم او بھی رافیل طیارے کے بارے میں سوال کا جواب گول کرگئے۔