امریکا نے آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کا ہدف ترک کردیا

Published On 12 June,2025 01:02 am

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکا نے آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کا ہدف ترک کردیا۔

اسرائیل میں تعینات امریکی سفیر مائیک ہکابی نے امریکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آزاد فلسطینی ریاست اب ہماری پالیسی کا حصہ نہیں ہے، فلسطینی ریاست کا قیام اب کسی مسلم ملک کے ساتھ ہوگا، فلسطینی ریاست کا مغربی کنارے میں ہونا ضروری نہیں۔

مائیک ہکابی کا مزید کہنا تھا کہ خطہ عرب میں کہیں بھی فلسطینی ریاست کا ازسر نو قیام ممکن ہے، مسلم اکثریتی ممالک مستقبل میں فلسطینی ریاست کے قیام کی ذمہ داری اپنے کندھوں پر ڈالیں۔

واضح رہے کہ مائیک ہکابی اس سے پہلے فلسطینی شناخت کے تصور پر بھی سوال اٹھا چکے ہیں، انہوں نے کہا تھا کہ واقعی فلسطینی جیسی کوئی چیز ہے ہی نہیں۔