لندن، پیرس: (دنیا نیوز) اسرائیل کے خلاف کئی ملکوں میں احتجاج کیا گیا، برطانیہ، فرانس، سپین، پرتگال، اٹلی، بنگلا دیش سمیت کئی ملکوں میں عوام سڑکوں پر آگئے۔
سپین میں 10 ہزار سے زائد افراد نے اسرائیل کیخلاف مارچ کیا، مظاہرین نے فلسطینیوں کی نسل کشی رکوانے کا مطالبہ کیا، پیرس میں ہزاروں افراد نے احتجاج اور شدید نعرے بازی کی، غزہ میں بمباری فوری رکوانے کا مطالبہ کیا۔
واضح رہے کہ لندن میں بھی فلسطینیوں کے حق میں ریلی نکالی گئی، پولیس نے سیکڑوں مظاہرین کو حراست میں لے لیا، روم میں شہریوں کی بڑی تعداد سڑکوں پر نکل آئی، پولیس کا مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے لاٹھی چارج اور آنسو گیس کا استعمال کیا۔