دہشتگرد اسرائیل کے نہتے فلسطینیوں پر حملے جاری، مزید 67 شہید، 156 زخمی

Published On 06 October,2025 01:11 am

غزہ: (دنیا نیوز) دہشت گرد اسرائیل کے نہتے فلسطینیوں پر وحشیانہ حملے جاری رہے۔

صیہونی فورسز کے فضائی حملوں میں 24 گھنٹے کے دورن مزید 67 فلسطینی شہید اور 156 زخمی ہو گئے، غذائی قلت کے باعث مزید ایک فلسطینی جان کی بازی ہار گیا۔

غزہ میں شہدا کی مجموعی تعداد 67 ہزار 139 تک پہنچ گئی،،ایک لاکھ 69 ہزار 583 فلسطینی زخمی ہو چکے، ادھر اسرائیل نے فلسطینی فٹبال فیڈریشن کے ہیڈ کوارٹرز پر حملہ کیا جس کے باعث متعدد افراد زخمی ہوگئے۔