تل ابیب: (دنیا نیوز) اسرائیلی ارمی چیف ایال ضمیر نے کہا کہ غزہ میں جنگ بندی نہیں ہورہی۔
اسرائیلی آرمی چیف ایال ضمیر نے اسرائیلی کمانڈرز سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں آپریشنل صورتحال میں تبدیلی ہورہی ہے، سیاسی قیادت فوجی کامیابیوں کو سیاسی کامیابیوں میں تبدیل کررہی ہے، سیاسی کوشش کامیاب نہ ہوئی توہم لڑائی میں واپس آجائیں گے۔
ایال ضمیر نے کہا کہ اسرائیل جارحانہ کارروائی جاری رکھے ہوئے ہے، اسرائیلی ہرمیدان میں دشمن کو تباہ کر رہا ہے، اسرائیل پورے مشرق وسطیٰ میں حقیقت بدل رہا ہے۔
واضح رہے کہ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کا کہنا تھا کہ غزہ جنگ بندی کے حوالے سے 90 فیصد معاملات طے ہو چکے، اُمید ہے معاہدہ اسی ہفتے کے آغاز میں مکمل ہو جائے گا۔
مارکو روبیو نے کہا تھا کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان معاہدے پر بات چیت جاری ہے، امید ہے معاہدے کی تفصیلات جلد طے پاجائیں گی، حماس نے جنگ کے بعد کے اقدامات پر اصولی اتفاق کر لیا ہے۔
مارکو روبیو نے مزید کہنا تھا کہ اسلحے کی واپسی اور حماس کی تحلیل کا مرحلہ مشکل ہوگا، غزہ میں ایسی حکومت نہیں بنائی جا سکتی جو 3 دن میں بن جائے، جلد معلوم ہو جائے گا کہ حماس واقعی سنجیدہ ہے یا نہیں۔
مارکو روبیو نے مزید کہا تھا ہم اس وقت یرغمالیوں کی رہائی کے سب سے قریب ہیں، یہ معاملہ ہفتوں یا دنوں تک نہیں چل سکتا، غزہ معاہدے پر 100 فیصد یقین دہانی کوئی نہیں دے سکتا۔
مارکو روبیو نے یہ بھی کہا تھا کہ جب تک فضائی حملے جاری رہیں گے، یرغمالیوں کو رہا نہیں کیا جاسکتا، اس لیے بمباری کا سلسلہ روکنا ہوگا۔