غزہ: (دنیا نیوز) حماس کا اکثریتی مسلم ممالک کی حمایت کا خیر مقدم کیا ہے۔
خبرایجنسی کے مطابق رہنما حماس عزت الرشق نے کہاکہ مسلم ممالک کے وزرائے خارجہ غزہ میں فوری جنگ بندی کی کوشش کر رہے ہیں، ٹرمپ کے غزہ پلان پر حماس کے ردعمل کو مسلم ممالک نے خوش آئند قرار دیا ہے۔
عزت الرشق کا کہنا تھا کہ حماس مؤقف کی واضح حمایت غزہ امن معاہدہ کو مضبوط کرے گی، مسلم ممالک چاہتے ہیں کہ اسرائیلی فوج غزہ سے نکلے، غزہ میں تعمیر نو ہو اور امداد پہنچے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیلی جارحیت اور فلسطینیوں کی نسل کشی روکنے کے لئے سلم ممالک کی مزید مدد کی ضرورت ہے۔