بارسلونا میں کرسمس کی تیاریوں کا باقاعدہ آغاز، سڑکیں روشنیوں سے چمک اٹھیں

Published On 23 November,2025 05:28 am

بارسلونا: (دنیا نیوز) سپین کے شہر بارسلونا میں کرسمس کی تیاریوں کا باقاعدہ آغاز ہوگیا جہاں سڑکوں کو رنگ برنگی روشنیوں سے سجا دیا گیا ہے۔

کرسمس کی تیاریوں کے سلسلے میں سپین کے شہر بارسلونا کی سڑکیں جگمگا اٹھی ہیں، تہواروں سے بھرپور شہر کی نمایاں عمارتوں کو روشن کر دیا گیا جنہیں دیکھنے کیلئے ہزاروں افراد سڑکوں پر امڈ آئے، لوگ دیوہیکل روشنی والی بالز سے تصویریں بناتے رہے۔

کاسلو اور لا پیڈریرا معمار انتونی گاؤڈی کی طرف سے ڈیزائن عمارتیں بھی روشن کر دی گئیں، شہر کی قدیم عمارتوں کی سجاوٹ دیکھ کر لوگ حیران رہ گئے، شہر بھر میں عمارتیں اور سڑکیں کرسمس لائٹس اور تھری ڈی بل بورڈز سے جگمگا گئی ہیں۔