انڈونیشیا میں شدید بارشیں، لینڈ سلائیڈنگ سے ہلاکتوں کی تعداد 31 ہوگئی

Published On 23 November,2025 06:54 am

جکارتہ: (دنیا نیوز) انڈونیشیا میں شدید بارشیں اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث صوبہ وسطی جاوا میں 2 مختلف حادثات میں ہلاکتوں کی تعداد 31 ہوگئی جبکہ 20 افراد لاپتہ ہیں۔

خبرایجنسی کے مطابق سیمارنگ شہر میں لینڈ سلائیڈنگ سے 10 افراد ہلاک اور 18 لاپتہ ہوئے، ماجینانگ ضلع میں 11 افراد ہلاک اور 2 لاپتہ ہونے کی رپورٹ ہے، 500 امدادی کارکن تلاش اور امدادی کاموں میں مصروف ہیں جبکہ تھائی لینڈ میں 3 دنوں میں 595 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

تھائی حکام نے شدید بارش کے خطرے کے پیش نظر 45 ہزار افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا، موسمیاتی حکام نے مزید بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کے خدشات کی وارننگ جاری کر دی، ریسکیو ٹیمیں اور مقامی اہلکار مل کر متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں کر رہے ہیں۔