ٹرمپ کا ایئر لائنز، منشیات فروشوں اور انسانی سمگلروں کو اہم پیغام

ٹرمپ کا ایئر لائنز، منشیات فروشوں اور انسانی سمگلروں کو اہم پیغام

واشنگٹن سے جاری اپنے ایک پیغام میں ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وینزویلا اور اس کے گرد فضائی حدود کو مکمل بند سمجھیں، اُنہوں نے ٹیرف کے حوالے سے بھی آگاہ کیا۔

اُنہوں نے کہا کہ دیگر ممالک نے دہائیوں تک امریکا کے خلاف ٹیرف کا استعمال کیا، اب ایسا ممکن نہیں، ہمارے ٹیرف سے جنگیں رکیں ، دیگر ممالک سے مضبوط تعلقات قائم ہوئے، ٹیرف سے ہی امریکا میں مہنگائی، اشیا کی قیمتیں اور ٹیکس کم ہوئےاور یہ مضبوط بنا۔

امریکی صدر کا مزید کہنا تھا کہ فضائی حدود کو مکمل طور پر بند تصور کرتے ہوئے ایئرلائنز اور پائلٹس وینیزویلا کے اوپر پروازوں سے گریز کریں۔