واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ یوکرینی وفد سے بات چیت کا ایک اور نتیجہ خیز سیشن ہوا ہے۔
یوکرینی سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری رستم عمروف کی قیادت میں وفد نے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو ملاقات کی جس کے بعد مارکو روبیو نے بتایا کہ یوکرینی وفد کے سربراہ نے بھی بات چیت کو کامیاب قرار دیا ہے۔
امریکی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ یہ ملاقات جنیوا مذاکرات اور رواں ہفتے کے واقعات کا تسلسل ہے، مگر ابھی مزید کام کرنا باقی ہے۔
واضح رہے کہ روس یوکرین تنازع کے حل کیلئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خصو صی ایلچی سٹیو وٹکوف بھی آج ماسکو جائیں گے جہاں ان کی روسی صدر پیوٹن سے منگل کو بات چیت کا امکان ہے۔



