پیرس: (دنیا نیوز) فرانسیسی صدر میکرون نے کہا ہے کہ اتحادی میز پر آ کر بیٹھیں تاکہ سکیورٹی ضمانتیں یقینی بنائی جائیں۔
یوکرینی صدر زیلنسکی کی کے ساتھ میڈیا سے مشترکہ بات چیت کرتے ہوئے فرانسیسی صدر میکرون نے کہا کہ امریکا روس مذاکرات کے بعد روس کی پیشرفت کی نیت پر واضح تصویر ملے گی۔
فرانسیسی صدر کا کہنا تھا کہ امریکا اور یوکرین کے اتحادیوں میں مزید سکیورٹی ضمانتوں پر بات چیت ہوگی، یوکرین کو اپنی سرزمین کا فیصلہ کرنے کا حق حاصل ہے۔
صدر زیلنسکی نے کہا کہ روس نے جنگ بندی کا کوئی اشارہ نہیں دیا، روس میزائل اور ڈرون حملے بڑھا رہا ہے تاکہ یوکرینی عوام کو توڑا جاسکے۔
زیلنسکی کا کہنا تھا کہ فرنٹ لائن پر روسی پیشرفت کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا جارہا ہے، روس کو یوکرین جنگ کا کوئی انعام نہیں ملنا چاہیے۔
صدر زیلنسکی نے کہا کہ یوکرین کی ترجیحات سکیورٹی ضمانتیں اور خودمختاری برقرار رکھنا ہے۔



